ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / مدھیہ پردیش:چار ماہ کی معصوم بچی کی آبروریزی اور قتل کے معاملے میں نوجوان قصوروار

مدھیہ پردیش:چار ماہ کی معصوم بچی کی آبروریزی اور قتل کے معاملے میں نوجوان قصوروار

Sat, 12 May 2018 22:03:51    S.O. News Service

اندور،12؍مئی (ایس او نیوز؍ آئی این ایس انڈیا ) مدھیہ پردیش کے ضلع اندور کی ایک عدالت نے چار ماہ کی معصوم بچی کی آبروریزی اور قتل کے معاملے میں محض تین ہفتے کے اندر سماعت مکمل کر کے ملزم کو آج مجرم قرار دیا۔ ایڈیشنل سیشن جج محترمہ ورشا شرما نے پچیس سالہ ملزم نوین کو مجرم قرار دیا۔ اسے آج ہی سزا سنائے جانے کا امکان ہے۔اندور ضلع استغاثہ کے افسر اکرم شیخ نے بتایا کہ 20 اپریل کو یہاں مہاتما گاندھی روڈ ( ایم جی روڈ) تھانہ علاقہ کے شیوولاس پیلیس کے بیسمنٹ سے پولس کو چار ماہ کی معصوم بچی کی لاش ملی تھی۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ سے واضح ہوا کہ بچی کی آبروریزی کرکے اس کوقتل کیا گیا ہے۔ ایم جی روڈ تھانہ پولس نے مزید تحقیقات کے لئے یہ کیس صرافہ تھانہ پولس کے حوالے کر دیا تھا۔اکرم شیخ نے بتایا کہ صرافہ تھانہ پولس نے شک کی بنیاد پر نوین کو گرفتار کیا تھا۔ تفتیش میں اس نے اپنا جرم قبول کر لیا۔ اس کے بعد ایک ہفتے میں تفتیش مکمل کر کے پولیس نے کورٹ کے سامنے 27 اپریل کو فرد جرم پیش کیا تھا۔ عدالت نے دو درجن سے زیادہ گواہوں اور ثبوتوں کے بعد آج ملزم کو مجرم قرار دیا۔


Share: